50

لائیو اسٹریم کے دوران کار کریش کرنے والے جیک ڈوہرٹی پر ’’کک‘‘ نے مستقل پابندی لگا دی

[ad_1]

میامی: جیک ڈوہرٹی پر کِک اسٹریم پر لائیو رہتے ہوئے میک لارین کو کریش کرنے کے بعد اسٹریمنگ پلیٹ فارم کِک سے مستقل طور پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق 21 سالہ ڈوہرٹی اپنے فون پر چیٹ پیغامات پڑھتے ہوئے گاڑی کا کنٹرول کھو بیٹھا اور ایک ریل سے ٹکرا گیا اگرچہ ڈوہرٹی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا لیکن اس کے کیمرہ مین کو معمولی چوٹیں آئیں جو لائیو اسٹریم فوٹیج میں دکھائی دے رہی تھیں۔

جیک ڈوہرٹی نے حادثے کے بعد براڈکاسٹنگ جاری رکھی کار اور اس کے گردونواح کو پہنچنے والے نقصان کو دکھاتے رہے۔

مزید پڑھیں: مشہور یوٹیوبر نے لائیو اسٹریم کے دوران کروڑوں کی کار ٹکرا دی

ٹریبیون کے مطابق اسٹریمنگ ایپلیکیشن کِک کو اس واقعے کے بعد فوری ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، کک کے ترجمان نے این بی سی کو بتایا کہ پلیٹ فارم غیر قانونی سرگرمی کو معاف نہیں کرتا اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے پلیٹ فارم سے اس تخلیق کار پر پابندی لگانے کے لیے تیزی سے کارروائی کی۔ ڈوہرٹی، جس کی یوٹیوب اور کِک دونوں پر ایک متنازعہ تاریخ ہے ہم نے اس پر کک پلیٹ فارم سے پابندی لگا دی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں