29

اسرائیل میں چاقو بردار موٹر سائیکل سوار کا راہگیروں پر حملہ؛ ہلاکتوں کا خدشہ

اسرائیلی پولیس نے حملہ آور 36 سالہ احمد جبرین کو تعاقب کے بعد گولی مار دی

اسرائیلی پولیس نے حملہ آور 36 سالہ احمد جبرین کو تعاقب کے بعد گولی مار دی

تل ابیب: اسرائیلی شہر حیدرہ میں چاقو بردار شخص کے حملے میں کم از کم 6 افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 5 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق موٹر سائیکل سوار نوجوان نے راہگیروں پر پہ در پہ چاقو کے وار کیے۔ زخمیوں کو گہرے گھاؤ آئے ہیں جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہونے سبب انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے جب کہ 3 کی حالت بھی تشویشناک ہے ایک کو درمیانے درجے کا زخم ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ ماہرین پر مشتمل طبی ٹیم علاج معالجے میں مصروف ہے۔

اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حیدرہ میں چھرا گھونپنا دہشت گردانہ حملہ تھا، مشتبہ حملہ آور کو تعاقب کے بعد مار دیا گیا۔

حملہ آور کی شناخت عرب شہری 36 سالہ احمد جبرین کے نام سے ہوئی بتایا ہے جو قریبی شہر ام الفہم کا رہائشی ہے۔ جس کا مجرمانہ ریکارڈ تلاش کیا جا رہا ہے۔

تاحال حملے کے محرک کے بارے میں پتا نہیں چل سکا البتہ اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے بعد صہیونی سرزمین اور دنیا بھر میں اس کے سفارت خانوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں