[ad_1]
نیویارک: ترک ایئرلائن کا پائلٹ دورانِ پرواز دل کا دورہ پڑنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا جس کے نتیجے میں طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک ایئرلائن کی پرواز نے سیاٹل سے مسافروں کو لے کر استنبول کے لیے پرواز بھری تھی تاہم اچانک پائلٹ کی طبیعت خراب ہوگئی۔ انھیں دل کا دورہ پڑا تھا۔
کاک پٹ میں موجود 2 معاون پائلٹ نے طیارے کو سنبھال لیا اور نیویارک میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ اس دوران بیمار پائلٹ کو عملے نے طبی امداد فراہم کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
ضروری کارروائیوں کے بعد طیارے کو 2 گھنٹے کی تاخیر کے بعد استنبول کے لیے روانہ کردیا گیا۔
پائلٹ کی عمر 59 سال ہے اور وہ 2007 سے ترک ایئرلائن سے منسلک تھے اور انھوں نے حال ہی میں ایوی ایشن میڈیکل سینٹر میں صحت کا معمول طبی معائنہ پاس کیا تھا۔
[ad_2]
Source link