[ad_1]
غزہ: درجنوں اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں جنگ بندی تک ڈیوٹی انجام دینے سے انکار کردیا۔
الجزیرہ کے مطابق 130 اسرائیلی فوجیوں نے آرمی چیف کو خط بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جب تک حکومت غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی نہیں بناتی وہ اپنی ڈیوٹی انجام نہیں دیں گے۔
اسرائیلی اخبار ہاریٹز کے مطابق خط پر مختلف یونٹوں کے 130 فوجی اہلکاروں کے دستخط ہیں۔
خط میں کہا گیا کہ غزہ میں جنگ جاری رہنے سے نہ صرف یرغمالیوں کی واپسی میں تاخیر ہورہی ہے بلکہ ان کی زندگیوں کو بھی خطرات ہیں، بہت سے یرغمالیوں کی موت اسرائیلی فوج کے حملوں سے ہوئی۔
[ad_2]
Source link