39

لبنان کی صورتحال غزہ کی صورتحال میں تبدیل نہیں ہونی چاہیے، امریکا

[ad_1]

 نیویارک: امریکی محکمہ خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیل کی فوجی دراندازی کو غزہ کی پٹی پر حملے جیسی صورت حال میں تبدیل کرنا قابل قبول نہیں ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک باقاعدہ نیوز بریفنگ میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر صحافیوں کو بتایا کہ ہم لبنان کی صورت حال کو غزہ کی صورت حال میں تبدیل ہوتے نہیں دیکھ سکتے اور نہ ہی چاہیں گے یہ یقیناً قابل قبول نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں بالکل واضح کر رہا ہوں کہ لبنان میں ایسی کوئی بھی فوجی کارروائی نہیں ہونی چاہیے جس کے نتیجے میں غزہ جیسی صورتحال پیدا ہو۔

رائٹر کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے منگل کے روز لبنان کے عوام کو ہدایت کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ حزب اللہ کئی سالوں سے کمزور ہے اور لبنانیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے ملک واپس لے جائیں ان دہشت گردوں کو اپنا مستقبل مزید تباہ نہ کرنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس لبنان کو بچانے کا موقع ہے اس سے پہلے کہ وہ ایک طویل جنگ میں پھنس جائے جو تباہی اور مصائب کا باعث بنے گی جیسا کہ ہم غزہ میں دیکھ رہے ہیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

 

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں