[ad_1]
تہران: ایرانی فوج کے جنرل مرتضیٰ میریان نے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر لمحے چوکنا ہیں اور ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں، اسرائیل کو کسی بھی وقت نشانہ بناسکتے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی فوج کے جنرل مرتضیٰ میریان نے کہا ہے کہ اسرائیل پر جوابی حملے کے لیے ہمیں کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہوگی۔
جنرل مرتضیٰ نے خبردار کیا کہ ایران پر حملے ہونے والے ہر اسرائیلی حملے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ اگر ایک بھی حملہ ہوا تو جواب میں اسرائیل کو دھول میں اڑا دیں گے۔
یہ خبر پڑھیں : جو بائیڈن، نیتن یاہو کے درمیان ایران پرحملے کے منصوبے پر مشاورت
ایرانی جنرل نے کہا کہ اسرائیل کے پاس جدید ترین فضائی دفاعی نظام ہے لیکن ایرو، ڈیوڈ سلنگ اور آئرن ڈوم سمیت تمام اسرائیلی دفاعی نظام ناکام رہے ہیں۔ ہم نے اسرائیل کے اندر جس ہدف کو چاہا نشانہ بنایا۔
یاد رہے کہ ایران کی پاسداران انقلاب کے مشیر بریگیڈیئر جباری نے ان حملوں میں اسرائیل کے کئی ایف 35 لڑاکا طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
قبل ازیں اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ بیلسٹک میزائل حملوں کا جواب جلد دیا جائے گا۔
[ad_2]
Source link