35

بھارتی تاجروں کی پہلی بار ٹریلین ڈالرز کی تاریخی کمائی؛ گوتم اڈانی اوّل نمبر پر

[ad_1]

گوتم اڈانی 48 بلین ڈالر کے ساتھ رواں برس سب سے زیادہ ڈالرز کمانے والے بھارتی تاجر بن گئے

گوتم اڈانی 48 بلین ڈالر کے ساتھ رواں برس سب سے زیادہ ڈالرز کمانے والے بھارتی تاجر بن گئے

نئی دہلی: رواں برس ڈالرز کی کمائی کے لحاظ سے بھارت کے لیے خوش قسمت ترین سال ثابت ہو رہا ہے جس میں ملک کے 100 امیر ترین بزنس ٹائیکونز کی مجموعی دولت نے پہلی بار ٹریلین ڈالر کے سنگ میل کو عبور کیا۔

امریکا کے عالمی شہرت یافتہ مالیاتی جریدے فوربس کے مطابق بھارت کے 80 فیصد سے زیادہ امیر ترین ٹائیکونز کی دولت میں گزشتہ برس کے مقابلے میں بہت زیادہ اضافہ ہوا جب کہ 2019 کے مقابلے میں دو گنا دولت ہوگئی۔

فوربس کے بقول فہرست میں شامل ان 80  امیر تاجروں میں سے 6 کی دولت میں فی کس 10 ارب ڈالر یا اس سے زیادہ اضافہ ہوا جب کہ 58 نے رواں برس ایک ارب یا اس سے زیادہ ڈالر کمائے۔

اس سال 100 بھارتی تاجروں کی مجموعی دس ٹریلین ڈالر کی کمائی میں ابتدائی 5 امیر ترین تاجروں نے بطور گروپ تقریباً 120 بلین ڈالر کمائے جب کہ فہرست میں سرفہرست 12 تاجروں نے مجموعی دولت کا نصف حصہ کمایا۔

فوربس کی بھارت کے 100 امیرترین افراد کی فہرست 2024 میں سب سے زیادہ ڈالر کمانے والے بزنس مین گوتم ایڈوانی ہیں کیوں کہ انھوں نے رواں برس 48 بلین ڈالرز کمائے جو ان کی دولت میں 71 فیصد اضافے کا باعث بنا۔ اس خاندان کے مجموعی اثاثے 116 ارب ڈالر ہوگئے۔

مکیش امبانی کو اس فہرست میں 119.5 ارب ڈالر کے مجموعی اثاثوں کے اوّل نمبر پر ہیں۔ انھوں نے رواں برس 27.5 ارب ڈالر کمائے۔ اس طرح رواں برس ڈالرز کی کمائی میں گوتم اڈانی نے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں