[ad_1]
ناگپور: بھارت میں بچوں کی حرص و لالچ نے عمر رسیدہ جوڑے کو اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے پر مجبور کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست رجستھان کے شہر ناگ پور میں ایک گھر کے پانی کے ٹینک سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئیں جن کی شناخت 70 سالہ ہزاری رام اور 68 سالہ چاؤلی دیوی کے ناموں سے ہوئی۔
ہم سائیوں نے جب 2 دن تک میاں بیوی کو نہیں دیکھا تو شک ہونے پر پولیس کو اطلاع دی تھی۔ پولیس گھر میں داخل ہوئی۔ لاشیں پھول کر پانی کے ٹینک کے دہانے پر آگئی تھیں۔
پانی کے ٹینک کے باہر دیوار پر 2 صفحے چسپاں تھے جس پر ضعیف جوڑے نے لکھا تھا کہ وہ اپنے بیٹوں اور بہوؤں کی جانب سے جائیداد کو بیچ کر حصہ دینے کے لیے مسلسل ڈرانے دھمکانے اور پریشان کرنے سے عاجز آگئے ہیں۔
خودکشی نوٹ میں لکھا تھا کہ بچوں نے 5 سے زائد بار ہمیں مارا پیٹا اور قتل کی دھمکیاں بھی دیں۔ بہوؤں نے کہا کہ کھانا نہیں ملے گا۔ برتن لے کر باہر جاؤ اور بھیک مانگو۔
اس لیے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر رہے ہیں۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا جب کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
[ad_2]
Source link