39

ڈونلڈ ٹرمپ نے خود سے کبھی ایک ڈائپر بھی تبدیل کیا ہے، بارک اوباما

[ad_1]

بارک اوباما نے ٹرمپ کو پاگل اور ان کی پالیسیوں کو بے وقوفانہ قرار دیا، فوٹو: امریکی میڈیا

بارک اوباما نے ٹرمپ کو پاگل اور ان کی پالیسیوں کو بے وقوفانہ قرار دیا، فوٹو: امریکی میڈیا

پنسلوانیا: سابق امریکی صدر بارک اوباما نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو پاگل قرار دیتے ہوئے ووٹرز پر زور دیا کہ وہ کملا ہیرس کی حمایت کریں۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق بارک اوباما حکمراں جماعت ڈیموکریٹ کے سب سے مقبول رہنما ہیں اور دو مرتبہ امریکا کے صدر رہنے کے باعث انھیں قدر و منزلت حاصل ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ڈیموکریٹ نے اپنی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی انتخابی مہم میں مدد کے لیے بارک اوباما کو میدان میں اتارا ہے اور وہ ان ریاستوں میں جلسے کر رہے ہیں جہاں ٹرمپ سے کانٹے کامقابلہ ہے۔

امریکا کے پہلے سیاہ فام صدر اوباما نے پنسلوانیا میں جلسے سے خطاب میں سیاہ فام مرد ووٹروں کو بھی ڈیموکریٹ ہیرس کی حمایت کرنے میں ہچکچاہٹ پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کملا اس کام کے لیے اتنی ہی اہل ہیں جتنا کوئی مرد صدر ہوسکتا ہے۔

بارک اوباما نے ٹرمپ کی تقاریر آگ لگانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو میں سمجھ نہیں سکتا وہ یہ ہے کہ کوئی کیوں سوچے گا کہ ڈونلڈ ٹرمپ چیزیں ہلا کر رکھ دیں گے۔

سابق امریکی صدر نے اجتماع سے سوال کیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کبھی ڈائپر بھی تبدیل کیا ہوگا؟

بارک اوباما نے سابق صدر ٹرمپ کی پالیسیوں اور انتخابی منشور پر بھی کڑی تنقید کی۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں