51

اسرائیل کی غزہ میں مہاجر کیمپ پرشدید بمباری، 22 فلسطینی شہید

[ad_1]

اسرائیلی  بمباری سے زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے:فوٹو:فائل

اسرائیلی بمباری سے زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے:فوٹو:فائل

 غزہ: اسرائیل کی غزہ میں مہاجر کیمپ پر بمباری سے 22 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی غزہ میں جبالیہ کیمپ پرشدید بمباری کی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 22 فلسطینی شہید ہوگئے۔ بمباری سے متعدد فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے اکثریت کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیل کی شمالی غزہ میں بمباری اتنی شدید تھی کہ زلزلہ بھی محسوس کیا گیا۔ اسرائیلی فوج گزشتہ 2 روز میں لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کو بھی نشانہ بنا چکی ہے۔

لبنان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  اسرائیل نے 24 گھنٹوں کے دوران متعدد حملے کیے جس کے نتیجے میں 60 افراد جاں بحق اور 168 زخمی ہوئے۔ لبنان کرائسز رسپانس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے 57 فضائی حملے زیادہ تر جنوبی لبنان میں کیے گئے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں