[ad_1]
واشنگٹن: امریکا کی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے کہا ہے کہ وہ بطورصدر ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گی۔
امریکی یہودیوں سے خطاب میں صدارتی امیدوار کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دوں گی۔ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے تمام آپشنز موجود ہیں۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد ایران اور ایران کے حمایت یافتہ دہشت گردوں سے امریکا کی افواج اورمفادات کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدام کروں گی۔
کملا ہیرس نے مزید کہا کہ میری اسرائیل کے ساتھ عمر بھر وابستگی رہی ہے۔ اسرائیل کی سلامتی کے لیے عزم غیرمتزلزل ہے۔ بطور امریکی صدر اسرائیلی عوام اور امریکا سمیت دنیا بھر کے یہودیوں کی سلامتی اور حفاظت کے لیے کام کرتی رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اس تنازع کو ختم کیا جائے۔اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کررہی ہوں کہ تنازع کے اختتام پراسرائیل محفوظ رہے، یرغمالی رہا ہوں۔غزہ میں جاری تکالیف کا خاتمہ ہو اور فلسطینی عوام اپنا وقار، آزادی اور حق خود ارادی محسوس کرسکیں۔
[ad_2]
Source link