36

سوڈان کے پُرہجوم بازار میں فضائی حملہ؛ 23 افراد ہلاک

[ad_1]

فضائی حملے میں 40 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے

فضائی حملے میں 40 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے

خرطوم: خانہ جنگی کے شکار سوڈان کے دارالحکومت میں ایک پُرہجوم بازار میں بمباری میں 23 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بازار حکومت مخالف نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے مرکزی کیمپ کے قریب واقع ہے اور مبینہ طور پر حکومتی فوج نے اسے نشانہ بنانا چاہا تھا۔

سوڈان کی فوج کی جانب سے اس حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تاہم حریف فورس کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز شیئر کی گئیں جس میں تباہی دکھائی گئی ہے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں سے 7 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ سوڈان میں سیاسی بحران کے دوران فوج اور نیم فوجی دستے کے درمیان شروع ہونے والی طاقت اور اختیار کی جنگ طول پکڑ گئی ہے۔

دونوں جانب سے ایک دوسرے پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں ہونے والی زیادہ تر ہلاکتیں نہتے شہریوں کی ہوتی ہیں۔ مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں