[ad_1]
قاہرہ: قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے 27 فلسطینی طلباء کے پہلے بیچ کو آج قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لاہور روانہ کیا۔
جنگ زدہ غزہ سے تعلق رکھنے والے 192 فلسطینی میڈیکل طلباء پاکستان کے مختلف طبی اداروں میں اپنی میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم جاری رکھیں گے۔
پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت کے تحت ان طلباء کو پاکستان کی میڈیکل یونیورسٹیوں میں مکمل فنڈڈ پروگراموں پر اپنی تعلیم جاری رکھنے میں سہولت فراہم کی جائے گی۔
یہ اقدام گلوبل ریلیف ٹرسٹ، ڈاکٹرز آف رحمان اور الخدمت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔
[ad_2]
Source link