48

اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملے ناقابل قبول ہیں، اٹلی کا اسرائیلی وزیراعظم کا پیغام

[ad_1]

جیورجیا میلونی نے بینجمن نیتن یاہو کو ٹیلی فون کرکے رابطہ کیا—فوٹو: رائٹرز

جیورجیا میلونی نے بینجمن نیتن یاہو کو ٹیلی فون کرکے رابطہ کیا—فوٹو: رائٹرز

روم: اٹلی کی وزیراعظم جیورجیا میلونی نے اسرائیلی ہم منصب بینجمن نتین یاہو سے کہا ہے کہ لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے اہلکاروں پر حملے ناقابل قبول ہیں۔

غیرملکی خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اطالوی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جیورجیا میلونی نے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو پیغام دیا ہے کہ لبنان میں اقوام متحدہ کے پیس کیپرز پر حملہ ناقابل قبول ہے۔

اٹلی کی حکومت نے بیان میں کہا کہ وزیراعظم میلونی نے اسرائیل کو واضح کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کی جانب سے اقوام متحدہ کے مشن (یو این آئی ایف آئی ایل) پر حملوں کے ناقابل قبول ہونے کے عزم کا اعادہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ اپنی امن فوج کو لبنان سے واپس بلائے؛ اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی

بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے نیتن یاہو سے بات کی اور مطالبہ کیا کہ وہ لبنان پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 1701 پر مکمل طور پر عمل درآمد کریں ۔

انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم پر زور دیا کہ خطے میں تنازع کو ہنگامی بنیاد پر روکنے کی ضرورت ہے۔

اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اقوام متحدہ کی فورس کو نشانہ بنایا تھا اور اس کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے 13 سے زائد اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ اٹلی اقوام متحدہ کا مشن جو یو این آئی ایف آئی ایل کے نام سے مشہور ہے، کے لیے تعاون کرنے والے اہم ممالک میں سے ایک ہے۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں