[ad_1]
تل ابیب: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پر حملے میں حماس کے فضائی یونٹ کے سربراہ ثمر ابو دقہ شہید ہوگئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ثمر ابو دقہ 7 اکتوبر 2023 کو ڈرون اور پیرا گلائیڈرز کے ذریعے اسرائیل میں دراندازی کے منصوبہ سازوں میں شامل تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ابو دقہ اکتوبر 2023 سے حماس کی ایئرچیف کے طور پر کام کر رہے ہیں جب کہ اس سے قبل ڈرون یونٹ کے سربراہ تھے۔
اسرائیلی فوج کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ابو دقہ کو گزشتہ ماہ انٹیلی جنس بنیادوں کیے گئے فضائی حملے میں قتل کیا گیا جس کی اب تصدیق ہوگئی ہے۔
ابو دقہ نے حماس میں کئی بڑے عہدوں پر کام کیا ہے اور وہ حماس میں نوجوانوں کی ریکروٹمنٹ اور ان کی ٹریننگ کے بھی ذمہ دار تھے۔
ان کو عالمی شہرت 7 اکتوبر 2023 میں پیرا گلائیڈرز کے ذریعے حماس کے جنگجوؤں کو اسرائیل میں اتارنے اور حملے کے منصوبے سے ملی تھی۔
[ad_2]
Source link