53

ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے؛ نیتن یاہو اور جوبائیڈن کی ٹیلیفونک گفتگو

[ad_1]

اسرائیل نے جلد ہی ایران پر جوابی حملے کا عندیہ دیا ہے جس کی تیاریاں مکمل ہیں

اسرائیل نے جلد ہی ایران پر جوابی حملے کا عندیہ دیا ہے جس کی تیاریاں مکمل ہیں

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی ایٹمی یا پٹرولیم تنصیبات کو ممکنہ طور پر نشانہ بنانے کے حوالے سے امریکی صدر جوبائیڈن سے تفصیلی ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے یکم اکتوبر کے سیکڑوں میزائل سے حملوں کا جواب دینے کے لیے اسرائیل نے تیاری مکمل کرلی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اس معاملے پر امریکی صدر جوبائیڈن کو ٹیلی فون پر اعتماد میں لیا اور یقین دہانی کرائی کہ اسرائیلی فوج ایران کے ایٹمی یا تیل تنصیبات کو نشانہ نہیں بنائے گی۔

وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر کو بتایا کہ البتہ ایرانی فوجی اڈوں اور انٹیلی جنس اداروں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیں : ایران خبردار رہے، مہلک اور درست ترین جوابی حملہ زیادہ دور نہیں؛ اسرائیل

اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی صدر کی اس بات سے اتفاق کیا کہ ایران پر حملہ اس انداز سے ہونا چاہیے کہ اس سے 6 نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی الیکشن متاثر نہ ہوں۔

واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا کہ اس سے لگتا ہے کہ ایران پر حملہ 5 نومبر کے صدارتی الیکشن سے قبل ہو سکتا ہے جب کہ اسرائیلی دفاع نے بھی آج دھمکی دی ہے کہ ایران پر مہلک اور تیر با ہدف جوابی حملہ اب زیادہ دور نہیں۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں