[ad_1]
نئی دہلی: بھارت نے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کردیے ہیں، جس کے تحت امریکا سے 31 ایم کیو-9 بی اسکائی گارڈئین اور سی گارڈئین ہائی الٹیٹیوڈ لانف اینڈورینس (ایچ اے ایل ای) ڈرونز حاصل کرے گا۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت اور امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے درمیان 31 مسلح ڈرونز کے حصول کے لیے دستخط ہوگئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان اس معاہدے کے لیے مذاکرات 2018 میں شروع ہوگئے تھے اور ڈرونز کے حصول سے یہ توقع کی جارہی ہے کہ بھارت کی سرویلنس اور انٹیلیجینس صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
امریکا کی جانب سے اس معاہدے کے تحت بھارت کو روسی فوجی اسلحہ خریدنے سے دور رکھنے اور خطے میں چین کی بڑھتی ہوئی برتری کو روکنے کے لیے تیار کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق امریکا سے خریدے جانے والے ڈرونز بھارت کی بحریہ بحیرہ ہند کے علاقوں میں استعمال کرے گی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کے روایتی حریف چین اور پاکستان کے پاس مؤثر ایئرڈیفنس سسٹم موجود ہے جو بھارت کی زمینی سرحد کے ساتھ ڈرونز کے استعمال کو محدود کرسکتا ہے۔
[ad_2]
Source link