52

امریکی صدارتی انتخاب، سروے میں کملا ہیرس کو ٹرمپ پر معمولی برتری

[ad_1]

ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کے امیدواروں کے حامیوں نے ووٹ کاسٹ کرنے کا عزم ظاہر کیا—فوٹو: رائٹرز

ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کے امیدواروں کے حامیوں نے ووٹ کاسٹ کرنے کا عزم ظاہر کیا—فوٹو: رائٹرز

  واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخاب کے حوالے سے خبررساں ادارے کے سروے میں ڈیموکریٹس کی صدارتی امیدوار اور موجودہ نائب صدر کملا ہیرس کو ری پبلکن کے امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر معمولی برتری حاصل ہے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق رائٹرز ایپسوس کے نئے سروے میں ڈیموکریٹس کی امیدوار کملاہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر 3 فیصد برتری حاصل ہے اور سروے میں شامل امریکی شہریوں کی 45 فیصد نے کملاہیرس اور 42 فیصد نے ٹرمپ کی حمایت کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوکہ اس سروے کا تقابلی جائزہ ایک ہفتے قبل کیے گئے رائٹرز ایپسوس کے سروے سے کیا گیا ہے تاہم اتوار کو مکمل ہونے والے نئے سروے میں یہ نتیجہ سامنے آیا کہ ووٹرز خاص طور پر ڈیموکریٹس کے ووٹرز میں بڑا جوش پایا جاتا ہے جو نومبر 2020 کے صدارتی انتخاب سے قبل نہیں تھاحالانکہ اس میں ڈیموکریٹس کے امیدوار جوبائیڈن نے اس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دی تھی۔

تین روز جاری رہنے والے تازہ سروے میں شامل 78 فیصد ووٹرز نے کہا کہ وہ ہر صورت صدارتی انتخاب میں ووٹ کاسٹ کریں گے، ان میں 86 فیصد ڈیموکریٹس اور 81 فیصد ری پبلکنز ووٹرز شامل ہیں جبکہ 23 سے 27 اکتوبر 2020 کے دوران ووٹ ڈالنے کے لیے تیار ووٹرز کی شرح 74 فیصد تھی اور ان میں 74 فیصد ڈیموکریٹس اور 79 فیصد ری پبلکنز شامل تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ وہ ووٹ ڈالیں گے۔

امریکی صدارتی انتخاب کے سروے میں غلطی کا مارجن 4 فیصد بتایا گیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں