[ad_1]
تل ابیب: اسرائیلی صدر اسحاق ہرزویگ نے اپنے حالیہ بیان میں حزب اللہ کے عبوری سربراہ نعیم قاسم کو قتل آمیز پیغام دیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق صدر اسحاق ہرزویگ نے حزب اللہ کے حملے میں زخمی ہونے والی فوجیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ نعیم قاسم نے بھی وہ سنگیں غلطی کی ہے جو ان کے سابق رہنما کرتے آئے تھے۔
اسرائیلی صدر نے زخمی فوجیوں سے گفتگو میں کہا کہ نعیم قاسم کی اس حقیقت کو فراموش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ لبنان کی تباہی ان کی جماعت حزب اللہ اور ان کے دوست (ایران) لائے۔
اسرائیلی صدر نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ مجھے یقین ہے، حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نعیم قاسم کی باری بھی جلد آنے والی ہے۔ وہ بھی جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔
اسرائیلی صدر کا یہ بیان گزشتہ روز حزب اللہ کے نعیم قاسم کے بیان کا ردعمل ہے جس میں حزب اللہ کے نائب سربراہ نے کہا تھا کہ اسرائیل سے اب براہ راست جنگ ہے۔
واضح رہے کہ حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت پر ان کے نائب کو حمتی امیدوار کے چناؤ تک عبوری سربراہ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
[ad_2]
Source link