[ad_1]
پیرس: یونیسکو نے غلط معلومات کی روک تھام کے لیے پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد منظور کر لی۔
آزادی اظہار رائے کے نام پر غلط معلومات کی روک تھام کے عنوان سے قرارداد ایگزیکٹو بورڈ کے 220 ویں اجلاس میں اتفاق رائے سے منظور کی گئی جس میں 50 ممالک شریک تھے۔
پاکستان کے سفیر مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے رکن ممالک کا ان کی قیمتی معلومات اور حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا۔ قرارداد کے نتیجے میں آزادی اظہار کے مؤثر فروغ اور تحفظ کے لیے غلط معلومات،نفرت انگیز تقاریر کا مقابلہ کیا جا سکے گا۔
اس موقع پر خطاب کرنے والے وفود کا خیال تھا کہ غلط معلومات سے پیدا ہونے والا بڑھتا ہوا خطرہ ایک مشترکہ تشویش ہے جسے رکن ممالک اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی قریبی رابطہ کاری اور اجتماعی کوششوں کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔
[ad_2]
Source link