50

اسرائیل کا غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر حملہ،33 فلسطینی شہید

[ad_1]

اسرائیلی حملے میں متعدد عمارتیں بھی تباہ ہوگئیں:فوٹو:سوشل میڈیا

اسرائیلی حملے میں متعدد عمارتیں بھی تباہ ہوگئیں:فوٹو:سوشل میڈیا

 غزہ: اسرائیل کے شمالی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر حملے میں 33 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اندھا دھند بمباری کی۔ اسرائیلی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 33 افراد شہید ہوگئے۔

مقامی اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں 80 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔ اسرائیلی فورسز نے 2 ہفتوں سے جبالیہ کیمپ کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ اسرائیلی حملے میں متعدد عمارتیں بھی تباہ ہوگئیں۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں  نے انڈونیشین اسپتال کو گھیرے میں لے لیا ہے۔غزہ پر 7 اکتوبر2023 سے اسرائیلی حملوں میں اب تک 50 ہزار کے قریب فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں