[ad_1]
تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ‘ایرانی ایجنٹوں’ کو اپنے گھر پر حملے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ آج ایران کے ایجنٹوں نے مجھے اور میری اہلیہ کو قتل کرنے کی کوشش کرکے بڑی غلطی کی ہے، یہ مجھے ملکی سلامتی کی جنگ جاری رکھنے سے نہیں روکے گی۔
نیتن یاہو نے کہا جو بھی اسرائیل اور اسکے شہریوں کو نقصان پہنچائے گا اُسے اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ ہم آپ کے دہشت گردوں کا خاتمہ کرتے رہیں گے اور غزہ سے اپنے یرغمالیوں کو واپس لائیں گے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ ہم شمال میں اپنے باشندوں کی واپسی ممکن بنائیں گے اور اپنی نسلوں کے لیے خطے میں سلامتی کو حقیقت میں بدل دیں گے۔
دریں اثنا اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ ایرانی پراکسیز نے وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کے خاندان کو قتل کرنے کی کوشش کرکے ایک بار پھر ایران کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ہفتہ کو لبنان سے بھیجے گئے ڈرون نے قیصریہ میں نیتن یاہو کے گھر کو نشانہ بنایا تھا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور اس وقت وزیر اعظم اور ان کا خاندان گھر پر موجود نہیں تھا۔
[ad_2]
Source link