54

یحیی سنوار نے ہمارے گھر آکر اسے معزز بنادیا، مالک مکان کی پوسٹ وائرل

[ad_1]

6 مئی کو مالک مکان نے ہجرت کی کیونکہ اسرائیل نے رفح میں فوجی آپریشن شروع کردیا تھا۔

6 مئی کو مالک مکان نے ہجرت کی کیونکہ اسرائیل نے رفح میں فوجی آپریشن شروع کردیا تھا۔

 غزہ: فلسطین کی مزاحمتی حکمراں جماعت حماس کے سربراہ یحیی سنوار کی شہادت غزہ کے ایک مکان میں ہوئی جہاں انہوں نے مردانہ وار اسرائیلی فوجیوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

تاریخ کے اس عظیم بہادر رہنما نے جس گھر میں شہادت پائی اس کی وائرل ویڈیو اور تصاویر کے ذریعے مالک نے اپنے مکان کو پہچان لیا اور سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے ان کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اشرف ابو طحہ نے عالمی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 15 سال سے اس مکان میں قیام پذیر تھے اور اس سال مئی میں اسرائیلی بمباری کے باعث ہجرت کرگئے تھے۔ ان کا مکان رفح کے علاقے میں ابن سینا گلی میں واقع تھا۔ 6 مئی کو انہوں نے ہجرت کی کیونکہ اسرائیل نے وہاں آپریشن شروع کردیا تھا۔

یحیی سنوار اسرائیلی فوج سے جھڑپ کے دوران ٹینک گولہ باری میں شہید ہوئے، رپورٹ

ابو طحہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی نے موبائل پر انہیں شیخ یحیی سنوار کی ویڈیو دکھا کر بتایا کہ یہ تو ہمارا گھر لگ رہا ہے، پہلے تو ہمیں یقین نہ آیا، لیکن پھر ان کے بھائی نے تصدیق کی کہ یہ ہمارا گھر ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں یحیی سنوار کی شہادت پر دکھ کے ساتھ ساتھ اس بات کی بھی خوشی ہے وہ ہمارے گھر آئے اور انہوں نے اسے عزت بخشی، اور ان کی جائے شہادت سے ہمارا گھر قابل احترام اور معزز بن گیا ہے۔

مالک مکان نے ہفرت سے قبل کی اپنے گھر کی تصاویر بھی شیئر کیں جن میں وہ صوفہ بھی موجود ہے جہاں زخموں سے چور یحییٰ سنوار تشریف فرما ہیں اور الٹے ہاتھ سے چھڑی اٹھاکر ڈرون پر مارتے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں