812

شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

[ad_1]

یحییٰ السنوار کا بازو میزائل لگنے سے ٹوٹ گیا تھا اور زخموں سے چور چور تھا لیکن زندگی ک رمک باقی تھی

یحییٰ السنوار کا بازو میزائل لگنے سے ٹوٹ گیا تھا اور زخموں سے چور چور تھا لیکن زندگی ک رمک باقی تھی

 نیویارک: حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار رفح میں اسرائیلی فوجیوں سے آخری دم تک لڑتے لڑتے شہید ہوگئے تھے جن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق یحییٰ السنوار کی شہادت کے دوسرے روز اسرائیلی فوج جائے وقوعہ پر دوبارہ واپس آئی تھی اور شہید کی ایک انگلی کاٹ کربھیجی تھی۔

اس بات کی تصدیق کے بعد یہ لاش یحییٰ السنوار کی ہے۔ لاش کو اسرائیل لے جایا گیا جہاں دانتوں اور ہڈیوں کا ڈی این اے ہوا اور لاش کے یحییٰ السنوار ہونے کی تصدیق کی گئی۔

یہ خبر پڑھیں : حماس کا نیا سربراہ کون ہوگا؟ یحییٰ السنوار کے بھائی بھی امیدوار

شہید یحییٰ السنوار کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ زخموں سے چُور حماس سربراہ کی موت اُن کے سر میں گولی لگنے سے ہوئی تھی۔

پوسٹ مارٹم کرنے والے اسرائیلی ڈاکٹر چین کوگل نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ حماس رہنما ہاتھ میں میزائل یا ٹینک کے شیل لگنے سے شدید زخمی ہوئے جس پر انھوں نے تار باندھ کر خون روکنے کی کوشش کی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : شہید السنوار کی کُل کائنات؛ اذکارکارڈ، تسبیح، ٹافیاں، كلاشنكوف اور معمولی رقم

ڈاکٹر چین کوگل نے مزید بتایا کہ خون روکنے کی یہ تدبیر حماس کے سربراہ کے کسی کام نہ آئی کیوں کہ ان کا بازو ٹوٹ چکا تھا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے تاہم بازو کے ٹوٹنے اور جسم پر جا بہ جا شدید اور گہری چوٹیں ہونے کے باوجود یحییٰ السنوار میں زندگی کی رمک باقی تھی۔

پوسٹ مارٹم کرنے والے اسرائیلی ڈاکٹر نے بتایا کہ یحییٰ سنوار کی موت کی وجہ عین سر پر گولی لگنا بنی تھی۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں