[ad_1]
بھارت میں فوجی اہلکار اجے نے اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرکے پولیس کو چکمہ دینے کے لیے فلم دریشم کی طرح منصوبہ بندی کی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ناگالینڈ میں تعینات 33 سالہ بھارتی فوجی اجے وانکھڑے اور 32 سالہ جیوتسنا شادی کی آن لائن ویب سائٹ پر ایک دوسرے کے دوست بنے تھے۔
جیوتسنا طلاق یافتہ تھی جس کے باعث اجے کی فیملی نے شادی کرانے سے انکار کردیا اور رشتے داروں میں اپنے بیٹے کی شادی کرادی۔
بھارتی فوجی اہلکار نے شادی کے بعد اپنی آشنا جیوتسنا کو نظرانداز کرنا شروع کردیا جس پر وہ غصے میں آگئی اور فوری طو پر ملنے کا کہا۔ جس پر اجے نے اس سے ہمیشہ کے لیے جان چھڑانے کا فیصلہ کیا اور اپنے دوست کے گھر بلایا۔
ادھر جیوتسنا اپنے اہل خانہ کو ایک دن کے لیے سہلیی کے گھر رہنے کہہ کر اجے کے پاس پہنچ گئی جس نے کولڈ ڈرنک میں نشہ آور دوا پلائی اور پھر گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔
لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے بھارتی فوجی نے فلم دریشم کا طریقہ اپنا اور لاش کو دفنانے کے بعد اس پر پکا فرش کردیا جب کہ لڑکی موبائل ایک مال بردار ٹرک پر رکھ دیا تاکہ لوکیشن ٹرک کے ساتھ ساتھ سفر کرتی آئے۔
تاہم بھارتی فوجی کی یہ منصوبہ بندی فلم دریشم کے ہیرو اجے دیوگن کی طرح کامیاب نہیں ہوسکی اور پولیس موبائل فون ریکارڈ کی مدد سے اس تک پہنچ گئی۔
[ad_2]
Source link