42

امریکی وزیرخارجہ کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات؛ ایران پر جوابی حملے پر تبادلہ خیال

[ad_1]

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن گزشتہ ایک برس دوران مشرق وسطیٰ میں اپنے 11 ویں دورے پر ہیں جہاں وہ اسرائیلی قیادت سمیت دیگر فریقین سے ملاقات کریں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے سعودی عرب اور اسرائیل میں اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی اور غزہ میں یحییٰ السنوار اور لبنان میں حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا۔

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے نیتن یاہو سے کہا کہ اب ہمیں یرغمالیوں کی واپسی، جنگ کے خاتمے اور اس کے بعد کی منصوبہ بندی پرتوجہ کرنی چاہیے۔

اسرائیلی وزیرعظم سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایران پر جوابی حملے سے متعلق کہا کہ یہ کارروائی اس طرح ہونی چایئے جس سے خطے میں زیادہ کشیدگی نہ پھیلے۔

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ وقت آگیا ہےکہ کامیابیوں کو پائیدار اسٹریٹجک حکمت عملی میں بدلنے کا وقت آگیا ہے۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں