[ad_1]
BEIRUT:
لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے انٹیلیجینس یونٹ 8200 کے گلیلوٹ بیس کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے اور مزید راکٹ فائر کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔
خبرایجنسی انادولو نے رپورٹ میں بتایا کہ حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی انٹیلیجینس یونٹ 8200 کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ شمالی اسرائیل کے قصبوں اور دیگر علاقوں پر بھی راکٹ فائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری طرف اسرائیلی فوج نے کہا کہ حزب اللہ کے راکٹ حملوں کے بعد شمالی اور جنوبی اسرائیل دونوں علاقوں میں ایئرریڈ سائرنز بجائے گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے لبنان سے تل ابیب کی طرف فائر کیے گئے لانگ رینج راکٹس کو روک دیا تھا۔
اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی شہر ہرزلیا میں گرنے والے راکٹوں کی وجہ سے عمارات کو نقصان پہنچا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ ماہ لبنان پر بدترین فضائی حملے شروع کیے تھے اور ان کا الزام تھا کہ غزہ جنگ کے آغاز سے حزب اللہ سرحد کی دوسری طرف کارروائیاں کر رہی ہے اور لبنان سے حملے ہو رہے ہیں۔
اسرائیل نے گزشتہ ماہ شروع ہونے والی کارروائیوں میں اب تک لبنان میں دو ہزار 546 افراد کو شہید کردیا ہے اور 11 ہزار 860 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
[ad_2]
Source link