[ad_1]
GAZA:
فلسطین کی جہادی تنظیم حماس کے شہید رہنما یحیی سنوار کا تحریر کردہ ناول سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یحیی سنوار کی پوری زندگی اسرائیلی استعمار کے خلاف جدوجہد میں مصروف رہی۔ اس دوران انہوں نے مختلف مشکلات برداشت کیں اور کئی سال قید میں بھی رہے۔
بطور عسکری کمانڈر ان سے دنیا تو واقف ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یحیی سنوار ایک مصنف بھی تھے اور انہوں نے کئی کتب تحریر کیں جن میں ایک ناول ’الشوك والقرنفل‘ بھی شامل ہے۔ عربی میں تحریر کردہ اس ناول کا اردو اور انگریزی سمیت کئی زبانوں میں ترجمہ بھی ہوا، جسے یہاں کلک کرکے پڑھا جاسکتا ہے۔
انگریزی میں The Thorn and the Carnation جبکہ اردو میں ’پھول اور کانٹے‘ کے عنوان سے یہ ناول یحیی سنوار نے 2004 میں اسرائیلی جیل میں ایام اسیری کے دوران لکھا اور اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ حماس کے درجنوں جنگجوؤں نے اس کی نقل بنا کر اس کی حفاظت کی۔
یہ کتاب سچے واقعات پر مبنی ہے جس میں سنوار نے اپنے اور دیگر فلسطینیوں کے حالات زندگی قلم بند کیے ہیں۔ اس کا آغاز یحیی سنوار کے بچپن کے حالات سے ہوتا ہے اور قارئین خود کو فلسطین کی گلی کوچوں میں پاتے ہیں۔ 30 ابواب پر مشتمل اس ناول میں 1967 سے فلسطینی مزاحمت کی داستان بیان کی گئی ہے اور مسئلے کے کئی اہم اور بنیادی تفصیلات کو تاریخی طور پر بیان کیا گیا ہے۔
یحیی سنوار کی دیگر کتب میں الأحزاب الإسرائيلية، المجد اور حماس۔ التجربة والخطأ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ یحیی سنوار 16 اکتوبر 2024 کو غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپ کے دوران ٹینک کی گولہ باری سے شہید ہوگئے تھے۔
[ad_2]
Source link