[ad_1]
ڈونلڈ ٹرمپ پر دو قاتلانہ حملوں کے اب ایک کار کے سیکیورٹی کو توڑتے ہوئے کملا ہیرس کی گاڑی کے بالکل سامنے غلط سمت سے داخل ہونے پر انٹیلی جنس اداروں پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق انتخابی مہم کے سلسلے میں حکمراں جماعت کی صدارتی امیدوار اور ملک کی موجودہ نائب صدر کملا ہیرس ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی کے دورے پر تھیں۔
جب کملا ہیرس کا قافلہ انٹراسٹیٹ 94 سے گزر رہا تھا تو اچانک غلط سمت سے آنے والی ایک تیز رفتار گاڑی قافلے میں شامل ہوگئی اور نائب صدر کی گاڑی کے عین سامنے آگئی۔
اس سے پہلے کہ کوئی بڑا حادثہ پیش آتا، سیکیورٹی اہلکاروں نے گاڑی کو قافلے سے باہر نکالا اور کار سوار کو تحویل میں لے لیا۔ جو 55 سالہ شخص ہے اور ملواکی کا ہی رہائشی ہے۔
ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ واقعہ دہشت گردی یا حملے کی نیت سے پیش نہیں آیا۔ ڈرائیور کار چلاتے ہوئے نشے میں دھت تھا۔
ملزم کو نشے میں گاڑی چلانے کے الزام میں پولیس نے باضابطہ طور پر حراست میں لے لیا۔ ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
تاہم ایک کار کے کملا ہیرس کی گاڑی کے بالکل نزدیک پہنچ جانے پر انٹیلی جنس اداروں اور سیکیورٹی پر مامور افسران کی پیشہ ورانہ مہارت پر سوالیہ نشان بن گیا اور انھیں کڑی تنقید کا سامنا ہے۔
اس واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی گئی اور غفلت پائی گئی تو اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
[ad_2]
Source link