38

اسرائیل کے شام کی سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر فضائی حملے؛ ایک فوجی ہلاک اور 7 زخمی

[ad_1]

بیروت: اسرائیلی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شامی دارالحکومت میں سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر گولان اور لبنان کے شمالی علاقوں سے گولے داغے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ان حملوں میں شام کے علاقے کفرسوسہ میں 2 چیک پوسٹوں اور حمص میں ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی حملوں میں ایک شامی فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے جب کہ وہاں رکھا ہوا شامی فوج کا بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ ہوگیا۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے پیر کی روز دمشق میں ہونے والے فضائی حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں 2 شہری جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔

جس پر اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ گاڑی پر حملے میں حزب اللہ کے ایک سینئر رہنما مارے گئے۔

رواں ماہ اکتوبر کے آغاز پر ہی اسرائیل نے شام کے ایک علاقے میں حسن نصر کے داماد سمیت کم از کم 4 شہریوں کو نشانہ بنایا تھا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں