[ad_1]
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ایک بار پھر غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کا قیام دنیا میں استحکام کا باعث ہوگا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار روسی صدر نے پیرس میں ہونے والی “لبنان میں عوام اور خودمختاری کی حمایت” کانفرنس سے خطاب میں کیا۔
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر زور دیا کہ لبنان کے مختلف علاقوں پر حملے روک دے۔
فرانسیسی صدر نے لبنانی سرزمین پر ’دوسروں کی جنگ‘ کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران حزب اللہ کو اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لیے اکسا رہا ہے۔
صدر ایمانوئل میکرون نے تجویز دی کہ اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 کی بنیاد پر جنگ بندی کا عمل آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ دنیا کسی بڑی جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔
فرانسیسی صدر نے خبردار کیا کہ پہلے ہی 11 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں مزید حملوں سے نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد بڑھنے سے دردناک انسانی بحران جنم لے گا۔
صدر ایمانوئل میکرون نے لبنانی شہریوں کے لیے امدادی سامان کے داخلے کو مربوط بنانے کے لیے ہرممکن تعاون کا اظہار بھی کیا۔
[ad_2]
Source link