28

لبنان میں حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی فوج کے 5 اہلکار ہلاک؛ 19 زخمی

[ad_1]

 

لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں اسرائیلی فوج کے 5 اہلکار ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے جن میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہونے والوں میجر ڈین ماوری، آفیسر اومری لوتان، وارنٹ آفیسر ایڈان، سی پی ٹی ایلون صفرائی اور ماسٹر سارجنٹ ٹام سیگل شامل ہیں۔

 

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی لبنان کے ایک گاؤں میں ایک عمارت میں داخل ہوئے جس حزب اللہ  طرف سے داغے گئے راکٹ نے نشانہ بنایا، جب فوجی رسد کی فراہمی قبول کر رہے تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فوجی ساز و سامان کی فراہمی کے لیے ’میٹنگ پوائنٹ‘ پر حزب اللہ نے راکٹوں کا ایک بیراج فائر کیا جن میں سے ایک اُس عمارت پر لگا جہاں فوجی کھڑے تھے۔

یہ راکٹس فوجیوں کو ساز و سامان فراہم کرنے والے لاجسٹک قافلے کے ارکان کو بھی لگے۔ مجموعی طور پر 19 اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں