[ad_1]
TEHRAN:
امریکی اور ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ایران پر جوابی حملے کا آغاز کر دیا، ایران کے دارالحکومت تہران میں کئی دھماکے سنے گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی دارالحکومت کے مغرب میں پانچ دھماکے سنے گئے ہیں اس کے علاوہ تہران کے خمینی ایئرپورٹ پر بھی دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جس عمارت میں دھماکا ہوا ہے وہ تہران میں ہے اور اس عمارت سے دس سے زائد افراد کو ریسکیو بھی کیا گیا ہے۔
دوسری جانب شامی میڈیا کا کہنا ہے کہ دمشق اور ہومز میں بھی کئی دھماکے سنے گئے ہیں جبکہ شامی فضائیہ میزائلوں کو ناکام بنانے میں مصروف ہے اس کے علاوہ عراقی شہروں دیالہ اور صلاح الدین میں بھی دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔
[ad_2]
Source link