36

ایران کشیدگی بڑھانے کی کوشش نہ کرے، اسرائیل کی دھمکی

[ad_1]

اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ  ایران نے کوئی مزید کارروائی کی تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔

اسرائیلی فوجی  ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ایران کے لیے ہمارا پیغام واضح ہے۔ اگر ایرانی حکومت نے کشیدگی بڑھانے کی غلطی کی تو ہم مزید جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ اسرائیلی حملے کے بعد بھی ایران نے کارروائی کی تو اسے بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کو دھمکیاں دینے والی تمام طاقتوں کو بھی سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔ یہ طاقتیں خطے میں کشیدگی کا ایک نیا دور شروع کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ ایران کو پہلے سے زیادہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہنا ہوگا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں