37

ایران کی اسرائیلی حملوں میں 2 فوجیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

[ad_1]

ایران نے اسرائیلی حملوں میں 2 فوجیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

ایرانی فوج کی جانب سے جاری مختصر بیان کے مطابق ہفتے کی صبح اسرائیل نے ایران میں عسکری اہداف کو نشانہ بنایا۔ حملے میں 2 ایرانی فوجی اپنی سرزمین کے دفاع میں جاں بحق ہوئے۔ عنقریب حملے سے متعلق مزید معلومات جاری کی جائیں گی۔

اسرائیل نے ایران کے اندر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ سعودی عرب سمیت متعدد ممالک نے ایران پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے فریقین سے تحمل سے کام لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکا نے حملے پر ردعمل میں کہا ہے کہ اب ایران اور اسرائیل کو ایک دوسرے پر حملے بند کردینا چاہیے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں