[ad_1]
بھول بھلیاں میں اپنی اداکاری سے کردار منجولیکا کو امر کرنے والی معروف اداکارہ ودیا بالن نے ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں فلم کے سیکوئیل میں کام نہ کرنے پر تفصیل سے بات کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ودیا بالن کا کہنا تھا کہ فلم ‘بھول بھلیاں’ ان کے لیے بہت خوش قسمت ثابت ہوئی تھی اور اس فلم کے بعد انھیں کئی ایسی کامیابیاں ملیں جن کا وہ تصور بھی نہیں کرسکتی تھیں۔
اداکارہ ودیا بالن نے بتایا کہ پروڈیوسر بھوشن کمار بھول بھلیاں 2 کا اسکرپٹ لے کر آئے تھے اور مجھے کہانی اچھی بھی لگی تھی۔
ودیا بالن نے مزید کہا کہ لیکن پہلی فلم 2007 میں ریلیز ہوئی تھی اور میں خوف کا شکار ہوگئی کہ شاید اتنے عرصے بعد بننے والے سیکوئیل میں کردار کے ساتھ انصاف نہیں کرپاؤں گی۔ اس لیے منع کردیا تھا۔
یہ خبر پڑھیں : ’بھول بھلیاں 3‘ کا دھماکے دار ٹریلر کارتک آریان کا ودیا بالن سے خوفناک مقابلہ
فلم پروڈیوسر نے مزید بتایا کہ جب بھول بھلیاں 2 کا ٹریلر ریلیز ہوا تو وہ ودیابالن کو بہت پسند آیا تھا اور تب ہی انھوں نے بھول بھلیاں 3 میں کام کرنے کی ہامی بھرلی تھی۔
ودیا بالن نے کہا کہ جب مجھے معلوم ہوا کہ فلم کے تیسرے پارٹ میں مادھوری ڈکشٹ بھی حصہ ہوں گی تو پھر فلم سے انکار کی کوئی وجہ نہیں رہتی تھی۔
یاد رہے کہ بھول بھلیاں 3 میں ودیا بالن کے ساتھ مادھوری ڈکشٹ بھی کاسٹ کا حصہ ہیں اور دونوں منجولیکا کا کردار ادا کر رہی ہیں جب کہ بھول بھلیاں 2 کے ہیرو کارتک آریان تیسرے حصے میں بھی منجولیکا کی جوڑی سے مقابلہ کرتے نظر آئیں گے۔
بھول بھلیاں 3 رواں برس دیوالی کے موقع پر یکم نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
[ad_2]
Source link