39

مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، آج مرنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی

[ad_1]

غزہ اور لبنان میں لڑائی کے دوران مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران ایک اور ریزروسٹ مارا گیا جس کے بعد آج لبنان میں مرنے والے فوجیوں کی تعداد 5 ہوگئی۔ 

مزید پڑھیں: حزب اللہ کیساتھ جھڑپ میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 14 زخمی

سینتالیس سالہ میجر شال موئل چار دیگر ریزروسٹوں کے ساتھ مارا گیا جن کی موت کا اعلان پہلے کیا گیا تھا۔

دوسری جانب اکتوبر کے شروع میں غزہ میں زخمی ہونے والا فوجی 22 سالہ ملاچی یہودا بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

گزشتہ ایک ماہ کے دوران حزب اللہ کیساتھ جھڑپ میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 38 ہوگئی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں