[ad_1]
سمندری طوفان ٹرامی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 120 ہوگئی جب کہ 24 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔
فلپائن کی قومی ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق 24 اکتوبر کو آنے والے سمندری طوفان ٹرامی سے ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ جس کی تعداد 120 تک جا پہنچی ہے۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی نگرانی کرنے والے آفس آف سول ڈیفنس نے بتایا کہ ہلاکتوں میں مسلسل اضافے کے باعث سمندری طوفان ٹرامی ملک کا سب سے مہلک طوفان ثابت ہو رہا ہے۔
زیادہ تر ہلاکتیں سیلابی ریلے میں بہہ جانے اور لینڈ سلائیڈنگ میں عمارتیں دب جانے کے باعث ہوئیں۔ مٹی کے ڈھیروں، پتھروں اور گرے ہوئے درختوں سے 20 سے زائد لاشیں نکالی گئیں۔
اب بھی درجنوں افراد گھروں کی چھتوں اور بالائی منزلوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں باتانگاس صوبے میں ہوئیں جہاں 60 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق تقریباً 5 لاکھ 75 ہزار افراد بے گھر ہوگئے جس نے شمالی فلپائن کے جھڑپوں میں سیکڑوں دیہات ڈوب گئے۔
[ad_2]
Source link