[ad_1]
اسرائیل میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کابینہ اجلاس کو وزیراعظم دفتر اور فوجی ہیڈ کوارٹر کے بجائے کسی اور جگہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اسرائیلی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے جوابی کارروائی کی دھمکیوں پر وزیراعظم نیتن یاہو نے سیکیورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے کابینہ اجلاس وزیرِاعظم کے دفتر یا اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر میں نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا ’کان‘ پبلک براڈ کاسٹر کا کہنا ہے کہ سیاست دانوں اور علامتی حکومتی مقامات پر حملوں کی کوششوں کی وجہ سے میٹنگز کو منتقل کیا جا رہا ہے اور اب یہ کسی مقررہ جگہ پر منعقد نہیں ہوں گے۔
اسرائیل کے ایک اور مقامی میڈیا والہ نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر پر ہونے والے حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد کیا گیا ہے۔
[ad_2]
Source link