[ad_1]
امریکا کے علاقے مین ہٹن میں مسلم ٹیکسی ڈرائیور پر نفرت انگیز حملے کے الزام میں خاتون پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 45 سالہ مسلم ڈرائیور پر 31 جولائی کو 23 سالہ خاتون مسافر جینیفر گیلبوٹ نے اُس وقت پیپر اسپرے کیا تھا جب ڈرائیور نے سفر کی دعا پڑھنا شروع کی۔
جس پر 23 سالہ لڑکی پر مقدمہ کردیا گیا تھا۔
سماعت کے دوران ڈسٹرکٹ اٹارنی نے کہا کہ خاتون مسافر نے بے حسی کا مظاہرہ کیا۔ ایک محنتی شخص جو اپنا کام کر رہا تھا اسے نفرت کا نشانہ بنایا۔
ڈسٹرکٹ اٹارنی نے مزید کہا کہ متاثرہ شخص نیویارک کا ایک محنتی باشندہ ہے۔ جسے صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے نفرت کا سامنا کرنا پڑا۔
عدالت نے بھی نوٹ کیا کہ مسافر لڑکی نے ڈرائیور کی مذہبی آزادی کو سلب کیا۔
مقدمے کی سماعت کے بعد عدالت نے 23 سالہ جینیفر گیلبوٹ پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
[ad_2]
Source link