54

غزہ؛ حماس کیساتھ جھڑپ میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

[ad_1]

غزہ کے شمالی علاقے میں حماس کے ساتھ ہونے والی دوبدو جھڑپ میں اسرائیل کے 4 فوجی مارے گئے جب کہ ایک آفیسر شدید زخمی ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق فوجی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں اسٹاف سارجنٹس یہوناتن جونی کیرن،ایویوا جیلبوآ، نور ہیموف اور نسیم میٹل شامل ہیں۔

ہلاک والے چاروں فوجی اسٹاف سارجنٹس کے عہدے پر فائز تھے اور ان کی عمریں 20 سے 22 سال کے درمیان تھیں جب کہ زخمی آفیسر کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ حماس کے ساتھ یہ ہلاکت خیز جھڑپ غزہ کے کس علاقے میں ہوئی اور کس طرح یہ فوجی ہلاک ہوئے۔

غزہ میں 27 اکتوبر سے حماس کے ساتھ دوبدو لڑائی میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 370 سے زائد ہوگئی جب کہ لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں 30 سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں