[ad_1]
بنگلادیش کی عبوری حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے پُرتعیش محل کو میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس نے سابق وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ گنبھابن محل کا دورہ کیا۔
اس موقع پر عبوری سربراہ محمد یونس نے کہا کہ میوزیم میں غلط طرز حکمرانی اور جبر کی یادوں کو محفوظ رکھنا چاہیے۔
میوزیم میں حسینہ واجد کی حکومت کے زیر انتظام بدنام زمانہ “ہاؤس آف مررز” حراستی مرکز کی نقل بھی شامل ہوگی۔
خیال رہے کہ دو مہینوں کی طلبا تحریک کے بعد 5 اگست کو شیخ حسینہ واجد فرار ہوگئی تھیں اور فوج نے ملک میں عبوری حکومت قائم کی تھی۔
جس کے بعد سے ملک میں کئی نوجوان طلبا کے قتل کے الزام میں شیخ حسینہ واجد، ان کے وزرا اور پولیس افسران کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔
[ad_2]
Source link