55

حزب اللہ کے راکٹ حملے میں ایک اسرائیلی اور 4 غیرملکی ہلاک

[ad_1]

نئے سربراہ کے نام کے اعلان کے بعد لبنان سے حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی علاقے میں راکٹ برسائے جس میں 5 افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک اسرائیلی شہری اور 4 غیر ملکی شامل ہیں۔ زخمی کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ یہ حملہ اُس وقت کیا گیا جب حزب اللہ کے نئے سربراہ نعیم قاسم نے اپنے پہلے بیان میں اسرائیل پر حملے جاری رکھنے اور شہید حسن نصر اللہ کے مقصد کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ 

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے شمالی علاقے میں ایک زرعی اراضی کو نشانہ بنایا۔ راکٹ لگنے سے ایک عمارت بھی تباہ ہوگئی۔

اسرائیلی حکومت کی جانب سے تاحال ہلاک اور زخمی ہونے والے اپنے شہری کی شناخت اور غیر ملکی باشندوں کی شہریت ظاہر نہیں کی ہے۔

اس علاقے میں حزب اللہ کی جانب سے پہلے بھی کئی بار حملے کیے گئے ہیں تاہم یہ حملہ سب سے زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہوا ہے۔

مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے حملے میں مارے گئے چاروں غیرملکی زرعی اراضی میں کام کرنے والے افراد تھے۔

یاد رہے کہ حزب اللہ کے اسرائیل پر حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 68 ہوگئی جن میں سے نصف صیہونی فوج کے اہلکار تھے جب کہ 60 ہزار اسرائیلی کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ہیں۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں