37

اسرائیلی فوج کی جارحیت میں مزید 55 فلسطینی شہید

[ad_1]

اسرائیلی فوج کی غزہ کے شمالی علاقوں میں جاری وحشیانہ بمباری میں مزید 55 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے جبالیہ کے علاقے میں آج دن بھر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔ تباہ حال علاقے سے ہزاروں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں منتقل ہونے پر مجبور ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کے سائرن دن بھر شہریوں کو گھروں سے نکل کر بنکر یا محفوظ جگہ کی تلاش میں ادھر ادھر بھاگنے پر مجبور کرتے رہے۔ بے بسی اور لاچارگی کے عالم میں 55 فلسطینی شہید ہوگئے۔

تازہ اسرائیلی حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے جبکہ گزشتہ اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 43 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

اسی طرح مغربی کنارے میں ایک علاقے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 5 فلسطینی کو شہید کردیا۔ 

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں