33

شمالی غزہ میں دو عمارتوں پر اسرائیلی حملے، 50 بچوں سمیت 84 فلسطینی شہید

[ad_1]

شمالی غزہ میں دو کثیر منزلہ عمارتوں پر اسرائیل نے حملے کیے جس کے نتیجے میں 50 بچوں سمیت 84 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ حکومت کے میڈیا آفس کے مطابق اسرائیل نے شمالی غزہ میں کثیر منزلہ دو عمارتوں کو نشانہ بنایا جہاں ایک سو ستر افراد پناہ گزین تھے، کثیر منزلہ عمارتوں پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 50 بچوں سمیت 84 فلسطینی شہید ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی محاصرے اور حملے کے باعث شمالی غزہ کے علاقے میں امدادی سرگرمیوں کے لیے سول ڈیفنس، ریسکیو یا دوسرا کوئی امدادی ادارہ موجود نہیں ہے۔

دوسری جانب غزہ حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے عالمی برادری اپنی ذمہ داری پوری کرے، اسرائیل اور اس کے اتحادی امریکہ، فرانس اور برطانیہ غزہ میں نسل کشی کے ذمہ دار ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں