[ad_1]
حماس کے سینئر رہنما عزالدین قصاب غزہ میں اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عزالدین قصاب حماس کے سینئر رہنماؤں کی ہٹ لسٹ میں شامل آخری رہنما تھے۔ عز الدین قصاب کو خان یونس میں بمباری کے دوران نشانہ بنایا گیا۔
حماس نے عزالدین قصاب کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عزالدین قصاب کے ساتھ موجود دوسرے رہنما ایمن آئش بھی شہید ہوئے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے دونوں رہنماؤں کی گاڑی پر بمباری کی۔
اسرائیلی فوج نے نصیرت کیمپ کے اطراف بھی ٹینکوں سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 26 فلسطینی شہید ہوگئے۔ دوسری جانب لبنان کے مختلف حصوں پر اسرائیل کی بمباری سے 52 افراد شہید اور 72 افراد زخمی ہوگئے۔ غزہ جنگ شروع ہونے سے اب تک اسرائیلی فوج کے 778 افسران اور اہلکار مارے جا چکے ہیں۔ اسرائیلی حکام نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
[ad_2]
Source link