34

سربیا میں ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 14 افراد ہلاک

[ad_1]


BELGRADE:

سربیا میں ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 14 تک پہنچ گئی جبکہ مزید اموات کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

سربیا کے قصبے نووی صد میں قائم ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے کا واقعہ جمعے کو پیش آیا جس کے بعد حکومت نے ایمرجنسی نافذ کردی۔

حادثے میں مرنے والوں کے حوالے سے صدر نے قومی سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک 14 افراد ہلاک جبکہ تین کو بچایا گیا ہے اور متعدد کی حالت تشویشناک ہے

صدر الیگزینڈر ووچک نے جمعہ کو دیر گئے ایک ٹیلی ویژن خطاب میں ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی اور امید ظاہر کی کہ اموات میں اضافہ نہیں ہوگا تاہم صورت حال اچھی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک 6 سالہ بچی اور شمالی مقدونیہ کا ایک شہری بھی شامل ہے اور ہلاک ہونے والوں میں سے پانچ کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اس واقعے کے ذمہ داران کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں