[ad_1]
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے اسرائیل پر راکٹ اور ڈرون سے حملوں میں 30 صیہونی زخمی ہوگئے۔
لبنان سے داغے گئے حزب اللہ کے راکٹوں نے وسطی اسرائیل کے شہروں حشارون اور تیرا میں عمارتوں کو نشانہ بنایا جس میں مجموعی طور پر 30 کے قریب افراد زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ہفتے کے روز اسرائیل پر 130 سے زیادہ راکٹوں اور 10 ڈرونز سے حملہ کیا گیا جس میں سے چھ ڈرون لبنان اور تین عراق سے بھیجے گئے تھے جبکہ ایک ڈرون کے بارے میں واضح نہیں ہوسکا، اسرائیلی فوج سات ڈرونز کو روکنے میں کامیاب رہی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب سے 25 کلو میٹر دور وسطی اسرائیل کے شہر تیرا پر حزب اللہ کے راکٹ حملے میں 11 افراد زخمی ہوئے، راکٹ لگنے سے ایک رہائشی عمارت مکمل تباہ ہوگئی، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ راکٹ روکنے میں ناکامی کی تحقیقات کر رہی ہے۔
دریں اثنا حزب اللہ نے ڈرون اور میزائل حملوں میں اسرائیلی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
حزب اللہ نے کہا کہ ان حملوں میں تل ابیب میں واقع اسرائیلی ایئر بیس جبکہ اسرائیلی شہر حیفا میں زیولون ملٹری انڈسٹریز کے اڈے کو نشانہ بنایا، اسی طرح حیفہ کے شمال میں کریوٹ کے علاقے کو بھی راکٹوں سے نشانہ بنایا۔
[ad_2]
Source link