[ad_1]
بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک مصروف ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے الم ناک واقعے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدو رفت کئی گھنٹوں تک معطل رہی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ سے نئی دیلی جانے والی ٹرین ’’کیرالہ ایکسپریس‘‘ نے پٹڑیوں کی صفائی میں مصروف 4 مزدورں کو کچل دیا۔
یہ واقعہ ریاست کیرالہ کے ضلع پالکڑ میں علی الصبح اُس وقت پیش آیا جب صفائی کرنے والا عملہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھا۔
چاروں مزدوروں کا تعلق ریاست تمل ناڈو سے تھا جو محنت مزدوری کے لیے کیرالہ آئے ہوئے تھے۔
حادثے میں 3 مزدوروں کی بری طرح کٹی لاشیں جائے وقوعہ سے مل گئیں تاہم چوتھے مزدور کی تلاش جاری ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثے کے وقت چوتھے مزدور نے قریبی دریا میں چھلانگ لگادی تھی۔
چوتھے مزدور کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں کی مدد حاصل کی گئی تاہم لاشیں نہیں ملیں۔
ریلوے حکام نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی۔
[ad_2]
Source link