[ad_1]
امریکا میں جاری صدارتی انتخابی مہم کے دوران آزاد امیدواروں کے ٹی وی مباحثے کے آغاز پر قومی ترانہ گاتے ہوئے گلوکارہ کی سنگین غلطی نے شہریوں کو غم و غصے میں مبتلا کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریپر گلوکارہ لومس نے اپنی غلطی پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ مجھے بچپن سے یہی خوف تھا کہ میں سب کے سامنے پرفارمنس کے دوران کوئی بہت بڑی غلطی کرجاؤں گی۔
گلوکارہ نے کہا کہ یہ صرف ایک غلطی تھی اور لوگ اسے قومی ترانے کی توہین سے نہ جوڑیں۔ میں ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ یہ سب لائیو ٹرانسمیشن کے تناؤ میں ہوا۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی گلوکارہ قومی ترانہ گاتے ہوئے اچانک گالی بک دیتی ہیں اور منتظمین سے قومی ترانہ دوبارہ شروع کرنے کی اجازت مانگتی ہیں۔
وائرل ویڈیو میں یہ آواز بھی سنی جاسکتی ہے کہ کوئی گلوکارہ کو بتاتا ہے کہ یہ لائیو جا رہا ہے اور آپ دوبارہ نہیں پڑ سکتی ہیں تاہم وہ دوبارہ غلطی کرتی ہیں۔
اس موقع پر گلوکارہ لائیو جانے کو نظرانداز کرتے ہوئے کہہ دیتی ہیں کہ وہ پریشان ہوگئی تھیں۔
[ad_2]
Source link